پاولو کوہلو نے الکیمسٹ میں زندگی کے راز کیے افشاں

پاؤلو کوہلو عالمی ادب کا ایک بہت بڑا نام ہیں۔ ان کا تعلق برازیل سے ہے۔ وہ کئی ایک ناول لکھ چکے ہیں لیکن جو شہرت اور مقبولیت  ان کے ناول الکیمسٹ کو نصیب ہوئی وہ ان کی اور تصنیف کو نہیں ملی۔ یہ ناول پہلے پرتگالی زبان میں لکھا گیا لیکن جب اس کا انگریزی ورژن آیا تو پوری دنیا میں اس کا چرچا ہوا۔ اب تک 70 سے زائد زبانوں میں اس کے تراجم ہوچکے ہیں۔ اسے دنیا کی سب سے زیادہ بِکنے والی کتابوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔اب تک اس ناول کے پچیس سے زائد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔

 یہ ناول انسان کے باطنی سفر کے متعلق ہیں ۔پاؤلو کوہلو نے نہایت پر اثر اور دلنشین پیرائے میں صوفی ازم کے تصورات کو ایک کہانی میں پرویا ہے۔ ناول میں سنتیاگو نامی ایک نوجوان لڑکے کی کتھا بیان کی گئی ہے۔ جو ایک گدڑیا ہے۔ اسے ایک خواب مسلسل پریشان رکھتا ہے کہ احرام مصر کے نیچے ایک خزانہ دفن ہیں۔سنتیا گو ایک بادشاہ سے ملتا ہے اور اسے اپنے خوابوں کے متعلق بتاتا ہے۔

 بادشاہ اسے چند جادوئی پتھر دیتا ہے اور سنتیاگو کو مصر کی طرف اپنے خوابوں کی تعبیر ڈھونڈنے کے لیے سفر کا مشورہ دیتا ہے۔ سنتیاگو  بحیرہ روم اور صحارا کو عبور کرتا ہوا مصر پہنچتا ہے۔ وہ اپنے خارجی سفر کے ساتھ ساتھ داخلی سطح پر تلاش ذات کے مراحل بھی طے کرتا ہے۔ وہ اس سفر میں بہت سے لوگوں سے ملتا ہے اور سیکھتا ہے کہ کس طرح اندرونی سطح پر خود میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

 ناول بہت اعلی اسلوب میں لکھا گیا ہے اس کتاب میں نہ صرف ایک بہت جاندار پلاٹ ہے بلکہ حکمت و دانائی اور فلسفے سے بھرپور جملوں نے اسے چار چاند لگا دیے ہیں ۔

پورے ناول میں گیان جابجا بکھرا پڑا ہے یہ پڑھنے والے کے ذوق پر ہے کہ اسے کس قدر کشید کر پاتا ہے ۔ ذیل میں چند اقتباسات نقل کیے جارہے ہیں جو اس ناول کے علمی پہلو کو اجاگر کرتے ہیں۔

"Tell your heart that the fear of suffering is worse that the suffering itself. And that no heart has ever suffered when it goes in search of dreams, because every second of search is a second's encounter with God and with eternity."

"اپنے دل کو تلقین کرو کہ دکھ کا خوف دکھ سے زیادہ برا ہے... اور یہ کہ  اپنے خوابوں کی تلاش میں کوئی بھی دل دکھی نہیں ہوتا ۔۔۔ تلاش اور جستجو کا ہر لمحہ خدا اور بقائے دوام کے اتصال کا ذریعہ ہوتا ہے"

"Love is not to be found in someone else but in ourselves, we simply awaken it. But in order to do that, we need the other person."

"محبت کہیں اور نہیں ہمارے اندر ہی موجود ہوتی ہے. ہمیں اس کو بیدار کرنا ہوتا ہے اور اس مقصد کے لیے ہمیں کسی دوسرے شخص کی ضرورت ہوتی ہے ".

" One is loved because one is loved. No reason is needed for loving."

"کسی سے محبت اس لیے ہوتی ہے کہ اس سے محبت ہوتی ہے... محبت کے لئے کوئی وجہ درکار نہیں ہوتی "

" You can become blind by seeing each day a similar one. Each day is a different one, each day brings a miracle of its own. It's just a matter of paying attention to this miracle."

"ہر دن کو ایک سا دیکھنے سے تم اندھے ہو جاؤ گے . ہر دن  یگانا ہے۔۔۔ ہر دن کا اپنا اعجاز ہے۔۔۔ بات صرف غوروخوص کی ہے "

" There is only one thing that makes a dream impossible to achieve: the fear of failure."

"صرف ایک چیز ہے جو ایک خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ناممکن بنا دیتی  ہے۔۔۔ ( وہ ہے)   ناکامی کا ڈر "

"Don't give in to your fears. If you do, you won't be able to talk to your heart."

" کبھی اپنے خوف کے آگے ہتھیار مت ڈالو. اگر تم ایسا کرو گے تو کبھی اپنے دل سے ہم کلام نہیں ہو سکو گے "

"Remember that wherever your heart is, there you will find your treasure."

"یاد رکھو جہاں تمہارا دل ہوگا... وہیں تمہیں تمہارا خزانہ ملے گا"

 

اس مادی دور میں ہم میں سے اکثر لوگ صحیح وقت پر صحیح راستہ اختیار کرنے میں ناکام رہتے ہیں. بعض لوگ جذبات کی رو میں بہہ جاتے ہیں اور بعض خوف کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن کامیابی ان کا مقدر بنتی ہے جو اپنے دل کی سنتے ہیں... یہی اس ناول کا خلاصہ ہے !

متعلقہ عنوانات