تذکرہ

جون ایلیا ایک حیرت انگیز شاعر: جون ایلیا کی بیسویں برسی پر ان کی شاعری کا انتخاب

1667919188.webp

اردو کی جدید شاعری میں ایک منفرد اور دلکش انداز رکھنے والے شاعر جون ایلیا کی آج (8 نومبر) بیسویں برسی ہے ۔ ان کے اشعار ہمیشہ اردو زبان کو حیاتِ نو کا مژدہ جانفزا سناتے رہیں گے ۔ ان کی شاعری کا انتخاب اور ان کی ذاتی زندگی کی ایک جھلک پیش خدمت ہے۔

مزید پڑھیے

میر تقی میر کی وحشت زدہ راتوں کا قصہ

میر تقی میر

’ شاعر ایک ایسا دکھی انسان ہوتا ہے کہ جب وہ اپنے داخلی کرب اور تکلیف کا اظہار کرتا ہے تو اس کے غم شعر و نغمہ میں ڈھل جاتے ہیں۔‘ ایک ایسے ہی شاعر کا قصہ جس نے جنون اور وحشت کے تجربے کو دل سوز شاعری کی زبان میں بیان کیا۔۔۔۔۔

مزید پڑھیے

گردِ راہ: اختر رائے پوری کی خود نوِشت، ایک مطالعہ

ادبی منظر نامہ ہو یا سیاسی دونوں میں اختر رائے پوری کی گرفت مضبوط نظر آتی ہے. آپ کی تحریروں میں بسا اوقات جذباتی پن نظر آتا ہے جیسے انسان ماحول کی منافقت سے کڑھتا ہے۔آپ کی تحریروں میں زبان و بیان کی تمام خوبیاں پائی جاتی ہیں کہ پڑھنے والا قاری اکتاتا نہیں۔ بین الاقوامی تعلقات کو بہت خوب صورت پیرایے میں بیان کرتے نظر آتے ہیں۔ ممالک کے تعلقات اور خارجہ پالیسیوں کو بہترین انداز میں مرتب کیا ہے۔آپ کی آپ بیتی سے قاری کو احساس ہوتا ہے کہ آپ نے ہر دشت کی خاک چھانی ہے۔

مزید پڑھیے

اردو زبان کے سب سے بڑے شاعر: مرزا اسد اللہ خان غالب

مرزا غالب

مرزا غالب کو اردو ادب کے معتبر حلقے صرف اردو ہی نہیں ، بلکہ سبھی مشرقی زبانوں کے عظیم ترین شاعر کے طور پر شمار کرتے ہیں ۔ بلا شبہ اس حوالے سے کچھ مبالغہ بھی نہیں ، مگر خیر ، یہ ہماری بحث کا حصہ نہیں۔ بہر طور ، ادب کا کوئی بھی نقاد غالب کی ، شگفتہ بیانی ، رنگینیِ فکر اور نیرنگیِ خیال سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔

مزید پڑھیے

ناصر کاظمی: عجیب مانوس اجنبی تھا

ناصر کاظمی

انھوں نے نظریاتی میلانات سے بلند ہو کر شاعری کی ۔ اس لئے ان کا میدانِ شعر دوسروں کے مقابلے میں زیادہ وسیع اور متنوع ہے جس میں بہرحال مرکزی حیثیت عشق کی ہے۔ ان کی تمام شاعری اک حیرت کدہ ہے جس میں داخل ہونے والا دیر تک اس کے سحر میں کھویا رہتا ہے۔ انھوں نے شاعری اور نثری اظہار کے لئے نہایت سادہ اورعام فہم زبان استعمال کی۔ ان کی گفتگو کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔

مزید پڑھیے

اردو زبان کے سب سے عمدہ علامتی افسانہ نگار: انتظار حسین

آخری آدمی

اے میرے عزیز !! تُو نے غلط قیاس کیا۔ میرے پاس بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔میں اگر جانتا ہُوں تو بس اتنا کہ :ایک وقت کشتیاں جلانے کا ہوتا ہے اور ایک وقت کشتی بنانے کا۔ وہ وقت بہت پیچھے رہ گیا جب ہم سے اگلوں نے ساحل پہ اُتر کر سمندر کی طرف پشت کر لی تھی اور اپنی ساری کشتیاں جلا ڈالی تھیں۔ اَب بِپھرتا  سمندر ہمارے پیچھے نہیں ، ہمارے سامنے ہے۔اور ہم ہیں کہ ہم  نے کوئی کشتی نہیں بنائی ہے۔

مزید پڑھیے

ڈپٹی نذیر احمد : اردو زبان کے پہلے با قاعدہ ناول نگار

ںذیر احمد

عرب، شام وروم، افریقہ، فارس کہیں کے مسلمان،  بیوہ کے دوسرے نکاح میں کسی طرح کی عار نہیں سمجھتے۔ یہ خاص کر کچھ ہندوستان ہی میں مسلمان کی شامت ہے کہ انھوں نے بیوہ کے دوسرے نکاح کو عیب سمجھ رکھا ہے۔ یہ ان پر ہندوؤں کے ساتھ رہنے کی پھٹکار ہے۔احمقوں نے ہندوؤں کی رسم تو اختیار کرلی مگر یہ نہ سمجھے کہ اس رسم کے پیچھے دین اور ایمان سب کھوبیٹھے۔ بیوہ کا نکاح نہ کرنا بھی بڑا بھاری گناہ ہے۔

مزید پڑھیے

فیض احمد فیض: وہ جو تاریک راہوں میں مارے گئے

فیض احمد فیض

صرف فیض احمد فیض اور ساحر لدھیانوی وہ دو اردو قلم کار اور شعرا ہیں، جنہیں روس کی جانب سے لینن ایوارڈ دیا گیا۔ برصغیر میں دائیں بازو اور بائیں بازو والے، اپنے اختلافات اور خیالات میں تضاد کے با وجود ، فیض احمد فیض کی شاعری پر سو فیصد متفق ہیں۔

مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3