12 ربیع الاول: حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ ایک نظر میں (ٹائم لائن) قسط دوم

حضور ﷺ کی حیاتِ مبارکہ کا سال وار جائزہ ( اہم واقعات، احکامات اور دعوت اسلام)  دوسرا حصہ 

اس حصے میں سفرِ طائف سے غزوہ بدر تک کے واقعات بیان کیے جارہے ہیں۔

حضور ﷺ کا سفرِ حیات (ٹائم لائن) قسط اول پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے

 تیسرا حصہ: سفرِ طائف سے بیعتِ عَقَبہ تک

سفرِ طائف : جمادی الثانی ، 50 سالِ میلاد، 10 سالِ بعثت (ایک روایت کے مطابق 26، 27 شوال، 10 سالِ بعثت)

سفرِ معراج: 27 رجب 50 سالِ میلاد، 10 سالِ بعثت، بروز سوموار (شب)

فرضیت نمازِ پنجگانہ: 27 رجب 50 سالِ میلاد، 10 سالِ بعثت، بروز سوموار (شب)

مدینہ میں اسلام کا آغاز : ذی الحجہ 50 سالِ میلاد، 10 سالِ بعثت (مدینہ کے پہلے مسلمان اِیَاس بن مُعاذ رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا۔)

وفدِ مدینہ (6 افراد) کا قبول اسلام: ذی الحجہ 51 سالِ میلاد، 11 سالِ بعثت

بیعت عَقَبہ ء اولی (12 افراد) : ذی الحجہ 52 سالِ میلاد، 12 سالِ بعثت

بیعت عَقَبہ ء ثانیہ (12 افراد) : ذی الحجہ 53 سالِ میلاد، 13 سالِ بعثت

چوتھا حصہ: ہجرتِ مدینہ سے غزوہ بدر تک

سفرِ ہجرتِ مدینہ

1۔ مکہ سے غارِ ثور : 27 صفر (شب) 53 سالِ میلاد، 13 سالِ بعثت

2۔ غارِ ثور سے روانگی: یکم ربیع الاول بروز سوموار، مطابق 13 ستمبر 622ء

3۔ قُبا میں آمد: 8 ربیع الاول 53 سالِ میلاد، 12 سالِ بعثت، مطابق 23 ستمبر 622ء

4۔ قُبا سے مدینہ کو روانگی اور مدینہ میں داخلہ: 12 ربیع الاول سن 1 ہجری، 14 سالِ بعثت بروز جمعہ (جمعہ بنو سالم کی بستی میں ادا کیا گیا۔ ایک روایت کے مطابق قبا میں 14 روز قیام رہا۔ بعض روایات مں مدینہ پہنچنے کی تاریخ 22 ربیع الاول آتی ہے۔)

تاسیسِ مسجدِ نبوی ﷺ (مسجد نبوی ﷺ کا سنگِ بنیاد) : ربیع الاول 1 ھ

فرض نماز میں اضافہ: ربیع الثانی 1 ھ (ظہر، عصر اور عشا کی چار چار رکعتیں فرض ہوئیں۔)

مہاجرین و انصار میں مواخات (بھائی چارہ): پہلی سہ ماہی 1 ھ

اسلامی ریاست کا قیام ، مدینہ کی آبادی کا دستوری معاہدہ: وسط 1 ھ

حضورﷺ کے حرَم میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی تشریف آوری (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا) کی رُخصتی: شوال 1 ھ

مدینہ کے دو اکابر کا قبول اسلام: شوال 1ھ، عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ (سابق یہودی عالِم) اور ابو قیس صَرمہ ابی انس رضی اللہ عنہ (سابق عیسائی راہب)

فرمانِ جہاد (عملی کارروائی کی اجازت) : 12 صفر 2 ھ یا ہجرت کے 1 سال 2 ماہ 1 دن بعد

حضور ﷺ کا اولین فوجی و سیاسی سفر، غزوہ ودان: صفر 2 ھ، ہجرت کے بارہویں ماہ میں

واقعہ نِخلہ (اسلامی فوجی دستے کی پہلی سرحدی جھڑپ): اواخر رجب 2 ھ

حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام: 2 ھ

اذان کا آغاز: 2 ھ

فرضیت زکوۃ : 2 ھ

تحویل کعبہ : 15 شعبان 2 ھ بروز اتوار

عید الفطر کی نماز باجماعت کی ادائی و صدقہء فطر کے حکم کا نفاذ: یکم شوال 2 ھ

معرکہء بدر (غزوہ بدر، یعنی پہلی باقاعدہ جنگ):

مدینہ سے روانگی؛ 8 رمضان یا 12 رمضان 2 ھ

معرکہ کارزار (جنگ) اور مدینہ میں فاتحانہ داخلہ؛ 17 رمضان 2 ھ

(ماخوذ و حوالہ : کتاب "محسن انسانیت ﷺ" از مولانا نعیم صدیقی ، صفحہ نمبر 641 تا 644)

متعلقہ عنوانات