پنجاب میڈیکل فیکلٹی: پیرامیڈیکل کورسز میں داخلے کا شیڈول اور اپلائی کرنے کا طریقہ

پنجاب میڈیکل فیکلٹی نے دو سالہ پیرامیڈیکل کورسز (ڈپلومہ) میں داخلے کا شیڈول جاری کردیا۔ اب آپ پنجاب بھر میں دو سالہ پیرامیڈیکل ڈپلومے میں داخلے کے لیے گھر بیٹھے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ اس تحریر میں ہم پیرامیڈیکل ڈپلومے، داخلے کی شرائط، اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ بتائیں گے۔

داخلے کے لیے تعلیمی قابلیت:

 تمام کورسز میں داخلے کے لیے کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک سیکنڈ ڈویژن  سائنس (فزکس، کیمسٹری اور بیالوجی میں کم از کم 45٪ نمبر) ہوگی۔

عمر کی حد: عمر کی کوئی حد نہیں ہے۔

پیرامیڈیکل ڈپلومہ کورسز: (کن کورسز میں اور کہاں کہاں اپلائی کرسکتے ہیں)

پنجاب میڈیکل فیکلٹی سے الحاق شدہ پیرامیڈیکل تعلیم کے سرکاری اداروں میں مندرجہ ذیل دو سالہ ڈپلومہ کورسز کے لیے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں:

  1. Public Health Technician
  2. Medical Laboratory Technician
  3. Operation Theater Technician
  4. Radiography and Imaging Technician
  5. Physiotherapy Technology
  6. Dialysis Technician
  7. Dental Technician
  8. Endoscopy Technician 
  9. Anesthesia Technician
  10. Central sterilize Services Technician
  11. Ophthalmic Technician

کن اداروں میں اپلائی کرسکتے ہیں:

  1. Mayo Hospital Lahore, 
  2. General Hospital Lahore
  3. Jinnah Hospital Lahore, 
  4. Ganga Ram Hospital Lahore, Services Hospital Lahore, 
  5. Benazir Bhutto General Hospital Rawalpindi Rawalpindi , 
  6. Holy Family Hospital Rawalpindi 
  7. Allied Hospital Faisalabad, Nishtar Hospital Multan, 
  8. Civil Hospital Multan,  
  9. Bahawalpur Victoria Hospital Bahawalpur
  10. All DHQ HOSPITAL IN Punjab
  11. THQ HOSPITAL Murree & Gojra 

پیرامیڈیکل ڈپلومہ کورسز میں داخلے کے لیے کورسز کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

1۔ پبلک ہیلتھ ٹیکنیشن

2۔ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنیشن

3۔ آپریشن تھیٹر ٹیکنیشن

4۔ ریڈیو گرافی اینڈ امیجنگ ٹیکنیشن

پنجاب بھر میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے 13 اداروں میں داخلہ جاری ہے۔ ان میں

ڈسپنسر دو سالہ کورسز 2022-2024

 ڈسپنسر دو سالہ کورسز کے لیے پنجاب بھر میں چند مخصوص بڑے ہسپتالوں (میو ہسپتال لاہور، جنرل ہسپتال لاہور، گنگا رام ہسپتال لاہور، سروسز ہسپتال لاہور، بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی، جنرل ہسپتال راولپنڈی، ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی،الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان، وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور) سمیت پنجاب کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز ((DHQs اور تحصیل ہیڈکوارٹر/ ہسپتال مری اور گوجرہ میں اپنے رہائشی ضلع (ڈومیسائل) کے حساب سے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

پیرامیڈیکل ڈپلومہ کے مزید کورسز:

پیرامیڈیکل ڈپلومہ کے مزید کورسز میں

1۔ فزیوتھراپی ٹیکنیشن        2۔ ڈائیلائسز ٹیکنیشن، ڈینٹل ٹیکنیشن، 3۔ مارچری اسسٹنٹ، 4۔ اپتھالک ٹیکنیشن میں بھی داخلے جاری ہیں۔

آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ:

پنجاب میڈیکل فیکلٹی کے تحت مندرجہ بالا پیرامیڈیکل ڈپلومہ کورسز میں آن لائن اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2022 ہے۔ سرکاری ملازمین اپنے ادارے کے توسط سے اپلائی کریں۔

آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ:

کلک کیجیے https://pmf.pshealthpunjab.gov.pk/pnas/account

امیدواروں کو https://pmf.pshealthpunjab.gov.pk/pnas/account پر خود کو رجسٹر کروا کر آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ویب پورٹل پر مطلوبہ تصدیق شدہ دستاویزات( قومی شناختی کارڈ، میٹرک اور ایف ایس سی، ڈومیسائل کی کاپی وغیرہ) اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔

آن لائن رجسٹریشن اور اپلائی کرنے مکمل طریقہ جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے.

https://www.alifyar.com/Paramedical-diploma-admission-online-apply-karny-ka-tareeqa

متعلقہ عنوانات