نا سازگار حالات
تن پہ اوڑھے ہوئے چادر غم تنہائی کی آج بیمار میں بستر پہ پڑی سوچتی ہوں حال ناساز ہے میرا یہ بتاؤں کس کو اپنی تکلیف پریشانی سناؤں کس کو جب سہا جاتا نہیں درد تو اٹھ جاتی ہوں اور پھر اٹھ کے دوا زہر سی میں کھاتی ہوں کوئی ہم درد تو ہوتا کہیں نزدیک میرے دیکھ کر درد مرا وہ بھی پریشاں ...