جو ممکن ہو اگر ایسا

مجھے لوٹا سکو گے تم
مری چھوٹی سی وہ دنیا
مرے احساس کی شدت
مرے الفاظ کی حرمت
گزارے سنگ جو لمحے
مری خواہش مرے سپنے
وہ بے چینی وہ بیتابی
مری آنکھوں کی بے خوابی
لبوں کی وہ ہنسی میری
نگاہوں کی چمک میری
امنگوں سے بھری باتیں
حسیں وہ دن جواں راتیں
وہ رنگوں سے بھری شامیں
بس اک دوجے کو ہم تھامیں
جو ممکن ہو اگر ایسا
کہ بیتے دن بھلا پاؤ
تو جاؤ حق دیا تم کو
خوشی سے تم چلے جاؤ