غم بہ ہر طور نمایاں ہو ضروری تو نہیں
غم بہ ہر طور نمایاں ہو ضروری تو نہیں آدمی چاک گریباں ہو ضروری تو نہیں درد شرمندۂ درماں ہو ضروری تو نہیں مفت میں آپ کا احساں ہو ضروری تو نہیں عمل و قول سے ہوتا ہے نمایاں کردار آدمی جو بھی ہو انساں ہو ضروری تو نہیں حسن اگر زود پشیماں ہے تو ہوگا لیکن عشق بھی زود پشیماں ہو ضروری ...