جب تمہارے عشق میں میں نے جلائیں انگلیاں
جب تمہارے عشق میں میں نے جلائیں انگلیاں میرے پاگل پن پہ تم نے بھی اٹھائیں انگلیاں چاہتوں کے دائرے جب بے نشاں ہونے لگے پھر مرے خون تمنا میں نہائیں انگلیاں رات پھر ایسا ہوا کہ پیڑ کے سائے تلے یاد آئے تم تمہاری یاد آئیں انگلیاں چاہتوں کے سلسلے جب درمیاں بڑھنے لگے اس نے بالوں میں ...