یہ خواب جس نے دکھائے تھے اک سفر کے مجھے
یہ خواب جس نے دکھائے تھے اک سفر کے مجھے وہ اشک دے گیا آنکھوں میں عمر بھر کے مجھے ہے فن میں یکتا وہ صیاد ہو کہ ہو دلبر اڑان بھرنے کو کہتا ہے پر کتر کے مجھے کٹھن تھا راستہ دشوار تھی ہر اک منزل کوئی دکھائے اسی راہ سے گزر کے مجھے میں اس کی خاص نظر سے تڑپ تڑپ اٹھوں وہ اتنے پیار سے ...