قومی زبان

واپسی

نشاط و کیف کے نغمے خلا میں ڈوب گئے زمیں کی آنکھ لگی آسماں ہوا بیدار گلوں کا خون ہوا خار مسکرانے لگے چراغ محفل ہستی کے ٹمٹمانے لگے دلوں کو چیر گئی اک اداس تاریکی تخیلات کے سورج بجھے تو راکھ ہوئے

مزید پڑھیے

مری مشکل کا حل نہیں ملتا

مری مشکل کا حل نہیں ملتا پھول کھلتے ہیں پھل نہیں ملتا چند روزہ حیات دنیا میں چین کا ایک پھل نہیں ملتا جن کے دل میں ہزار شکوے ہیں ان کے ماتھے پہ بل نہیں ملتا اور سب کچھ ہے تیری آنکھوں میں ایک سوز غزل نہیں ملتا اتفاقاً اگر بچھڑ جائے آدمی کا بدل نہیں ملتا میرا اپنا مزاج ہے ...

مزید پڑھیے

فرشتوں سے محبت کر رہے ہیں

فرشتوں سے محبت کر رہے ہیں جوانی میں عبادت کر رہے ہیں وہ اب کھل کر عنایت کر رہے ہیں شرارت باجماعت کر رہے ہیں فقیروں کو امیری مل گئی ہے زمیں پر بادشاہت کر رہے ہیں خداوندا تیرے معصوم بندے وفا کی پھر حماقت کر رہے ہیں ہماری راہ میں کانٹے بچھا کر ستم وہ حسب عادت کر رہے ہیں نظر آ کر ...

مزید پڑھیے

محفل میں اگر ساقیٔ گلفام نہیں ہے

محفل میں اگر ساقیٔ گلفام نہیں ہے رندوں کو مئے و جام سے کچھ کام نہیں ہے آرام سے ہیں اور سبھی لوگ جہاں میں ہم عشق کے ماروں کو ہی آرام نہیں ہے اے راہروے راہ محبت یہ سمجھ لے اس راہ میں راحت کا کہیں نام نہیں ہے لذت کش آغاز محبت ہے ابھی دل دیوانے کو اندیشۂ انجام نہیں ہے کیا آئے گا وہ ...

مزید پڑھیے

گردش غم تمام ہو کہ نہ ہو

گردش غم تمام ہو کہ نہ ہو زندگی شاد کام ہو کہ نہ ہو پھر یہ فرصت ہمیں ملے نہ ملے پھر یہ رنگین شام ہو کہ نہ ہو ہم کو ہے پاس وضع اہل جنوں آپ کو احترام ہو کہ نہ ہو دیکھ تو لے نگاہ الفت سے ہم سے تو ہم کلام ہو کہ نہ ہو زندگی میں ہی نام پیدا کر بعد مرنے کے نام ہو کہ نہ ہو تلخئ غم ہے مستقل ...

مزید پڑھیے

قلب الم نصیب کی تشنہ لبی بجھائے جا

قلب الم نصیب کی تشنہ لبی بجھائے جا اے میرے ساقیا مجھے شام و سحر پلائے جا اے دل بے قرار سن رونے سے فائدہ ہے کیا جس نے بھلا دیا تجھے تو بھی اسے بھلائے جا برسر بام آ کے تو پردۂ رخ ہٹا ذرا ہم بھی ہیں صاحب نظر ہم کو بھی آزمائے جا ذوق طلوع صبح بھی دے گی یہ تیرگی تجھے رات طویل ہے تو کیا ...

مزید پڑھیے

جب شب فرقت کی تاریکی سے گھبراتا ہوں میں

جب شب فرقت کی تاریکی سے گھبراتا ہوں میں تیری یادوں سے دل مضطر کو بہلاتا ہوں میں جب کسی زہرا جبیں کو سامنے پاتا ہوں میں ہوش کی ہر دسترس سے دور ہو جاتا ہوں میں آرزوئیں لاکھ ہوتی ہیں مرے دل میں مگر سامنے آتے ہو جب تم کچھ نہ کہہ پاتا ہوں میں سست رو ہوتی ہے جب راہ طلب میں جستجو شعلۂ ...

مزید پڑھیے

تیری تصویر

تیری تصویر تو ڈھونڈے سے مجھے مل نہ سکی ہاں تیرے خط تھے میرے پاس امانت کی طرح ایک گمنام سی خاموش محبت کی طرح آج کی رات میری جان وہ پانی برسا چھت ٹپکتے ہی ترے ہاتھ کی اک اک تحریر لقمۂ آب ہوئی زندگی خواب ہوئی

مزید پڑھیے

ایک خواہش

اور میں سوچتا ہوں یوں ہی عمر بھر ایک کمرے میں شطرنج کی میز پر تم مسلسل مجھے مات دیتی رہو میں مسلسل یوں ہی مات کھاتا رہوں اپنی تقدیر پر مسکراتا رہوں

مزید پڑھیے

دل بیتاب کا پیام لیا

دل بیتاب کا پیام لیا پھر کسی نے مرا سلام لیا روٹھ کر ہم سے تو نے اے ظالم کس خطا کا ہے انتقام لیا ہو کے مجبور جوش الفت سے ہم نے دامن کسی کا تھام لیا پھول جھڑنے لگے زباں سے مری جب کسی گل بدن کا نام لیا کام آئے نہ عقل و ہوش جہاں ہم نے دیوانگی سے کام لیا ڈگمگاتے ہوئے مرے دل کو اس ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1106 سے 6203