ایک خواہش

اور میں سوچتا ہوں
یوں ہی
عمر بھر
ایک کمرے میں
شطرنج کی میز پر


تم مسلسل مجھے
مات دیتی رہو


میں مسلسل یوں ہی
مات کھاتا رہوں


اپنی
تقدیر پر
مسکراتا رہوں