تیری تصویر

تیری تصویر تو
ڈھونڈے سے مجھے مل نہ سکی ہاں
تیرے خط تھے میرے پاس امانت کی طرح
ایک گمنام سی خاموش محبت کی طرح
آج کی رات
میری جان وہ پانی برسا


چھت ٹپکتے ہی
ترے ہاتھ کی اک اک تحریر
لقمۂ آب ہوئی
زندگی خواب ہوئی