پھولوں کی غزل
خوش نما ہے حیات پھولوں کی دیکھنا کائنات پھولوں کی جوہی چمپا چنبیلی اور گلاب نام بچوں کے ذات پھولوں کی تتلیوں کی طرح سجل نازک ان کی ہر بات بات پھولوں کی یہ نہیں جانتے کہ غم کیا ہے دن ہے پھولوں کا رات پھولوں کی وہ جو پڑھتے ہیں اور لکھتے ہیں اور کرتے ہیں بات پھولوں کی لہلہاتا چمن ...