شاعری

سب کا ہو ایک نعرہ

دنیا پہ یہ ہے روشن ہر قوم کا ہے مسکن سب کے لئے یہ گلشن جیسے ہو ماں کا دامن ہر دیش سے ہے نیارا ہندوستاں ہمارا ہندو کا ہے دلارا مسلم کو بھی ہے پیارا اس دیش کو ہمیشہ سب نے لہو سے سینچا ہر آنکھ کا ہے تارا ہندوستاں ہمارا نانکؔ معینؔ چشتیؔ خسروؔ کبیرؔ تلسیؔ اقبالؔ میرؔ فانیؔ آزاد نہروؔ ...

مزید پڑھیے

یاد رہے

ملا کتابوں سے پیغام اس سے ہوگا نیک انجام دین دھرم سے ہو کے پرے ہر انساں کے آئیں کام یاد رہے یہ بات سدا سب کو بھائے گی یہ ادا

مزید پڑھیے

وقت گنوانا ٹھیک نہیں

جب دیکھو بس ہیڈ اور ٹیل کرتے ہیں جو دن بھر کھیل پاس کہاں وہ ہوتے ہیں ہو جاتے ہیں آخر فیل وقت گنوانا ٹھیک نہیں اور پچھتانا ٹھیک نہیں

مزید پڑھیے

سرکس آیا

اخباروں نے شور مچایا سرکس آیا سرکس آیا پھر سرکس کی دھوم مچی ہے شہرت اس کی خوب ہوئی ہے گلیوں گلیوں شور ہے اس کا ہر جانب پھر زور ہے اس کا گھر گھر ہے سرکس کا چرچا مچل پڑا ہے بچہ بچہ آؤ بچو سرکس دیکھیں اب کے کتنا ہے رس دیکھیں کون ہے کتنا چوکس اب کے کون ہے کتنا بے بس اب کے سوٹ پہن کر ہاتھی ...

مزید پڑھیے

اپنا لیں ہم یہ دستور

سات سمندر پار بھی جائیں وہاں سے بھی کچھ سیکھ کے آئیں اور وہاں کی اچھی باتیں دیش کے لوگوں میں پھیلائیں اگر ترقی ہے منظور اپنا لیں ہم یہ دستور

مزید پڑھیے

ہمیں فخر ہے

ہونٹوں پر ہے یہی کہانی سات عجوبوں میں لا ثانی اس کا کوئی بدل نہیں ہے سارے جگ نے بات یہ مانی فخر ہمیں ہے تاج محل پر مرمر کی شہکار غزل پر

مزید پڑھیے

چاند کے مثل

سورج ڈوبا نکلا چاند بالکل چاندی جیسا چاند دھرتی کو روشن کرنے کتنا اجالا لایا چاند اک دن ہم بھی چاند کے مثل دور اندھیارا کر دیں گے

مزید پڑھیے

خوشبو دینے والے پھول

سرخ عنابی کالے پھول خوش رنگ اور نرالے پھول لیکن سب کو بھاتے ہیں خوشبو دینے والے پھول خوشبو ان کی خوبی ہے ہم میں بھی کچھ خوبی ہے

مزید پڑھیے

آخر ایسا کیوں ہے پاپا

آخر ایسا کیوں ہے پاپا میرے شہر کلکتہ میں مرغی نہیں مرغی ہٹے میں کولہو نہیں کولہو ٹولے میں مالا نہیں مالا پاڑے میں بیلا نہیں بلیا گھاٹے میں آخر ایسا کیوں ہے پاپا میرے شہر کلکتہ میں چونا گلی میں چونا کب ہے شیشہ گلی میں شیشہ کب ہے چھاتا گلی میں چھاتا کب ہے بکسا گلی میں بکسا کب ہے آخر ...

مزید پڑھیے

ہم کامیاب ہوں گے

اسکول چیز کیا ہے اس مکتب جہاں میں پڑھ لکھ کے زندگی کے ہر ایک امتحاں میں ہم کامیاب ہوں گے بڑھنا ہے سینہ تانے مشکل ترین رہ پر جیون کے ہر سفر میں ہمت کے ساتھ چل کر ہم کامیاب ہوں گے کیسی بھی آندھیاں ہوں ان آندھیوں کے آگے عزم جنوں سے اپنے روشن چراغ کر کے ہم کامیاب ہوں گے

مزید پڑھیے
صفحہ 4232 سے 5858