ہم کامیاب ہوں گے
اسکول چیز کیا ہے
اس مکتب جہاں میں
پڑھ لکھ کے زندگی کے
ہر ایک امتحاں میں
ہم کامیاب ہوں گے
بڑھنا ہے سینہ تانے
مشکل ترین رہ پر
جیون کے ہر سفر میں
ہمت کے ساتھ چل کر
ہم کامیاب ہوں گے
کیسی بھی آندھیاں ہوں
ان آندھیوں کے آگے
عزم جنوں سے اپنے
روشن چراغ کر کے
ہم کامیاب ہوں گے