ہمیں فخر ہے

ہونٹوں پر ہے یہی کہانی
سات عجوبوں میں لا ثانی
اس کا کوئی بدل نہیں ہے
سارے جگ نے بات یہ مانی
فخر ہمیں ہے تاج محل پر
مرمر کی شہکار غزل پر