نصیحت
پیارے بیٹے ہمیشہ یاد رکھنا ہمارا ملک دنیا کا سب سے پیارا ملک ہے ہمارا مذہب سب سے سچا مذہب ہے اور یہ بھی یاد رکھنا اپنے ملک سے اور اہل مذہب سے جس قدر ممکن ہو دور رہنا چاہیے
پیارے بیٹے ہمیشہ یاد رکھنا ہمارا ملک دنیا کا سب سے پیارا ملک ہے ہمارا مذہب سب سے سچا مذہب ہے اور یہ بھی یاد رکھنا اپنے ملک سے اور اہل مذہب سے جس قدر ممکن ہو دور رہنا چاہیے
کیا تمہارا نام عین سے شروع ہوتا ہے میں لغت کھنگال رہا ہوں کسی عشوہ ساز کا نام نہیں مل رہا کیا تم نے اپنا نام چھپا دیا کیا تمہارا نام شین سے شروع ہوتا ہے میں نظمیں پڑھ رہا ہوں کسی شعلہ رخ کا نام نہیں مل رہا کیا تم نے شاعروں کو جلوہ نہیں دکھایا کیا تمہارا نام قاف سے شروع ہوتا ہے میں ...
چھٹی ہوتے ہی سب بچے جمع ہو گئے قبرستان میں
روز رات کے پہلے پہر کورے کاغذ پر تمہارا نام لکھتا ہوں اور موسم بہار کا آغاز ہو جاتا ہے کاغذ پر تمہارے نام سے اک بیل پھوٹتی ہے اس کی کونپلیں نکلتی ہیں خوش رنگ شگوفے کھلتے ہیں بیل محبت کی دھن پر ناچنا شروع کر دیتی ہے ناچتے ناچتے پورے ورق کو گلستاں کر دیتی ہے میں تھوڑی سی خوش بو اپنے ...
آج اس دل ربا کی سال گرہ ہے لیکن میں اس حسین شام کا انتظار نہیں کر سکا کل رات ہی جشن منانے اس کے در پر پہنچ گیا میرے ہاتھوں میں سرخ گلاب تھے اور بہار کی خوش بو آنکھوں میں پیار تھا اور بہت سے سوال ہونٹوں پر خوشیوں کے گیت تھے اور تھوڑی سی پیاس دل ربا کے سامنے اک شمع جل رہی تھی خوشی کے ...
شطرنج کی بساط پر بادشاہ قلعہ بند رہتا ہے جنگ وزیر لڑتا ہے بادشاہ کی ساری امیدیں وزیر سے وابستہ یوں ہی ہیں وزیر اپنے مہروں کو تحفظ دیتا ہے دوسرے کے مہروں کو شکار کرتا ہے کھیل آگے بڑھتا ہے قلعوں میں شگاف پڑ جاتا ہے وزیر اگلے محاذ پر لڑتے لڑتے کام آ جاتا ہے لیکن بازی ختم نہیں ...
نبوت کا سلسلہ ختم ہو چکا رعونت کا سلسلہ جاری ہے اب کوئی زمانہ کسی نبی کا زمانہ نہیں ہر دور ایک فرعون کا دور ہے جس کے قبضے میں قارون کا خزانہ ہے جس نے انبیا کی میراث پر قبضہ کر لیا ہے اسے پہچاننا مشکل نہیں اس کے پاس توہین رسالت کی تلوار ہے جو اس پر ایمان نہ لائیں وہ لاپتا ہو جاتے ...
تمام خواب بلیک اینڈ وائٹ ہوتے ہیں سوائے ان کے جن میں تم آتی ہو بسنتی
سورج کو سر پر اٹھائے اٹھائے آج میں ایک دیوار کے ساتھ ساتھ کئی میل چلا اپنے بچھڑے ہوئے دوستوں کو ڈھونڈھتا ہوا یہ بہت دیر میں کھلا کہ میں دیوار کے اس طرف ہوں اور وہ اس طرف میں پوچھنا چاہتا ہوں کسی سے کہ یہ کنٹینرز کی دیوار ہے یا نفرت کی
میں لاپتا ہو گیا ہوں کئی ہفتے ہوئے پولیس کو رپورٹ لکھوائے تب سے روز تھانے جاتا ہوں حوالدار سے پوچھتا ہوں میرا کچھ پتا چلا ہمدرد پولیس افسر مایوسی سے سر ہلاتا ہے پھنسی پھنسی آواز میں کہتا ہے ابھی تک تمہارا کچھ سراغ نہیں ملا پھر وہ تسلی دیتا ہے کسی نہ کسی دن تم مل ہی جاؤ گے بے ...