نصیحت

پیارے بیٹے
ہمیشہ یاد رکھنا
ہمارا ملک
دنیا کا سب سے پیارا ملک ہے
ہمارا مذہب
سب سے سچا مذہب ہے
اور یہ بھی یاد رکھنا
اپنے ملک سے
اور اہل مذہب سے
جس قدر ممکن ہو
دور رہنا چاہیے