مصنفین، مترجم اور شعرا کی فہرست
آغا حجو شرف (Agha Hajju Sharaf)
لکھنؤ کے اہم کلاسیکی شاعر، آتش کے شاگرد، شاہی خاندان کے قریب رہے، لکھنؤ پر لکھی اپنی طویل مثنوی ’افسانۂ لکھنؤ‘ کے لیے معروف
آغا حشر کاشمیری (Agha Hashr Kashmiri)
ممتاز ترین ڈرامہ نویس اور شاعر، جن کی تحریروں نے اردو میں ڈرامہ نویسی کو ایک مستحکم روایت کے طور پر رائج کیا
آغا شاعر قزلباش (Agha Shayar Qazalbash)
آخری کلاسیکی دور کے اہم شاعر، داغ دہلوی کے شاگرد
احمد علی (Ahmad Ali)
ممتاز افسانہ نگار اور مترجم،انگارےکے مصنفین میں شامل،پاکستان کی فارن سروس سے وابستہ رہے۔