مے کدہ سا بنا دیا گھر میں
مے کدہ سا بنا دیا گھر میں اور ساقی بٹھا دیا گھر میں اس کی ضد تھی کہ اہتمام کروں میں نے خود کو بچھا دیا گھر میں تیرے پہرے جگہ جگہ پا کر خود کو قیدی بنا دیا گھر میں تیری قربت تھی آگ تھی کیا تھی میرا سب کچھ جلا دیا گھر میں ڈر کے اپنے ہی سائے سے میں نے ہر دیے کو بجھا دیا گھر میں خود ...