Tanha Timmapuri

تنہا تماپوری

تنہا تماپوری کی نظم

    آدمی اک پیڑ ہے

    یوں تو موسم آئے بھی اور چل دئے کتنے موسم کیا دئے کیا لے گئے کس کو پتہ ہم تو اتنا جانتے ہیں پیڑ پر جب کونپلیں پھوٹیں کھلے کچھ پھول تو یہ خیر کہلائے مگر جب پیڑ کی شاخوں پہ کانٹے اگ رہے تھے شر کہا دنیا نے اس کو یاد رکھنا پیڑ جب تک پیڑ ہے کونپلیں اور پھول کانٹے جنم لیتے ہی رہیں ...

    مزید پڑھیے

    چھلنی چھلنی سائباں

    تمازت سے محروم افکار کے زرد سورج اگل کر سبھی اپنے اسلاف کی کھوپڑیوں کی مالائیں پہنے اجنمے ہوئے اپنے بچوں کی شکلوں کو بارود کے ڈھیر پر رکھ رہے ہیں وہ بچے جنہیں جنم لینا پڑا تھا وہ اپنے گھروں میں اندھیرے سجا کر چراغوں کو اپنی ہی قبروں پہ رکھنے چلے آ رہے ہیں یہاں ماں کے سینے سے ...

    مزید پڑھیے

    ایک منظر

    دور گگن کی اس نگری میں کالے بادل شور مچاتے آنکھ‌ مچولی کھیل رہے تھے اور چمن کے ویرانے میں خود رو پودے پیلے بدن میں سر کو چھپائے کانپ رہے تھے ایسے میں یہ میں نے دیکھا سرخ گلاب کا ننھا پودا ویرانے سے جھانک رہا تھا اس کی آنکھوں سے بادل کو تاک رہا تھا بادل اپنی آنکھ‌ مچولی بھول گئے ...

    مزید پڑھیے

    لفظ

    معنی کی زمیں سے اگنے والے پیڑ کی خواہش کا بیج

    مزید پڑھیے

    سمجھوتہ

    در گل پہ سورج کی دستک سے پہلے سجا لوں گا اپنی جبیں پر گئی رات کی خنکیاں ساعتوں کی مقدر میں ہے تشنگی کیسے انعام شبنم کی جرأت کروں شرمساری سے لوٹوں یہ ممکن نہیں ہو سکے تو ابھی شب رفتہ کی سوگند کو بھول کر تتلیوں کے سبھی زنگ چھونے چلوں یوں نئے دن کے ہم راہ جینے چلوں

    مزید پڑھیے

    دھویں کے پھول

    گم شدہ قربتیں مقتل وقت کی پہلی چوکھٹ پہ سر کو جھکائے ہوئے اپنی بے قامتی پر کراہیں ذرا راندۂ خیر و شر ہوں مگر اس گھڑی رت جگوں کے لیے سارے ہنستے ہوئے زخم لے آؤں گا اک نئے دن کا آغاز ہو جائے گا خرمن دل میں خوشبو مہک جائے گی

    مزید پڑھیے

    حاصل خموشی

    خموشی کے موتی پرونے کا حاصل کبھی دل میں نشتر کبھی ذہن میں ایک لاوا بنا پھر ٹھکانے بدل کر مری آنکھ سے ٹوٹ کر گر رہا ہے

    مزید پڑھیے

    شکست طلسم

    پہلے یہ ہونٹ پنکھڑی سے تھے چھو کے اوس ان کو کانپ جاتی تھی اب وہی ہونٹ ہیں مگر ان پر ایک بنئے نے لکھ دیا ہے حساب

    مزید پڑھیے

    وہ

    دھوپ چھتوں سے بنیادوں تک اتری تھی پھر بھی وہ ایک دیپ جلائے دور پہاڑوں کی چوٹی پر دھوپ ڈھونڈنے چلا گیا ہے

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2