ایک منظر
دور
گگن کی اس نگری میں
کالے بادل
شور مچاتے
آنکھ مچولی کھیل رہے تھے
اور
چمن کے ویرانے میں
خود رو پودے
پیلے بدن میں
سر کو چھپائے کانپ رہے تھے
ایسے میں یہ میں نے دیکھا
سرخ گلاب کا ننھا پودا
ویرانے سے جھانک رہا تھا
اس کی آنکھوں سے بادل کو تاک رہا تھا
بادل اپنی آنکھ مچولی بھول گئے تھے
چمن کے ویرانے میں ورشا گھنگھرو باندھ رہی تھی
خود رو پودوں کی آنکھوں سے
آشا باہر جھانک رہی تھی