شکست طلسم

پہلے یہ ہونٹ
پنکھڑی سے تھے
چھو کے اوس ان کو کانپ جاتی تھی
اب وہی ہونٹ ہیں
مگر
ان پر
ایک بنئے نے لکھ دیا ہے حساب