Tanha Timmapuri

تنہا تماپوری

تنہا تماپوری کے تمام مواد

3 غزل (Ghazal)

    جسم کے اندر سسکتا کون ہے

    جسم کے اندر سسکتا کون ہے ایسے ویرانے میں بستا کون ہے یہ ٹھٹھرتی رات برفیلا سماں گیلی آنکھوں میں اترتا کون ہے خوف مٹنے کا نہیں ہے دوستو یہ بتا دینا کہ مٹتا کون ہے رام سا بن باس کچھ مشکل نہیں صرف اک مشکل ہے سیتا کون ہے شہر سارا جل گیا اب سوچیے شہر کے نقشے بدلتا کون ہے مجھ کو ...

    مزید پڑھیے

    جلنا ہو تو مجھ سے جل

    جلنا ہو تو مجھ سے جل آ میرے پیکر میں ڈھل شاید ٹوٹا پتہ ہوں مجھ سے روٹھا ہے جنگل میں پتھر ڈھلوانوں کا لڑھکوں تو نیچے دلدل کس کی پیاس بجھائے گا سوکھے دریا کا یہ نل دھوپ کسی بھی گھر جائے میرے آنگن میں پیپل میرے خوابوں کا سورج میری نظروں سے اوجھل آگ لگی ہے تن من میں اب تو ایسے ...

    مزید پڑھیے

    بات کچھ یوں ہے کہ یہ خوف کا منظر تو نہیں

    بات کچھ یوں ہے کہ یہ خوف کا منظر تو نہیں لاش دریا میں غنیمت ہے کہ بے گھر تو نہیں دور صحرائے بدن سے نکل آیا ہوں مگر ڈھونڈھتا ہوں میں جسے وہ مرے اندر تو نہیں خواہشیں روز نئی روز نئی روز نئی یہ مرا ذہن بھی اخبار کا دفتر تو نہیں دور تک لے گئی کیوں جنبش انگشت مجھے میں اشارے ہی سے ...

    مزید پڑھیے

13 نظم (Nazm)

    آدمی اک پیڑ ہے

    یوں تو موسم آئے بھی اور چل دئے کتنے موسم کیا دئے کیا لے گئے کس کو پتہ ہم تو اتنا جانتے ہیں پیڑ پر جب کونپلیں پھوٹیں کھلے کچھ پھول تو یہ خیر کہلائے مگر جب پیڑ کی شاخوں پہ کانٹے اگ رہے تھے شر کہا دنیا نے اس کو یاد رکھنا پیڑ جب تک پیڑ ہے کونپلیں اور پھول کانٹے جنم لیتے ہی رہیں ...

    مزید پڑھیے

    چھلنی چھلنی سائباں

    تمازت سے محروم افکار کے زرد سورج اگل کر سبھی اپنے اسلاف کی کھوپڑیوں کی مالائیں پہنے اجنمے ہوئے اپنے بچوں کی شکلوں کو بارود کے ڈھیر پر رکھ رہے ہیں وہ بچے جنہیں جنم لینا پڑا تھا وہ اپنے گھروں میں اندھیرے سجا کر چراغوں کو اپنی ہی قبروں پہ رکھنے چلے آ رہے ہیں یہاں ماں کے سینے سے ...

    مزید پڑھیے

    ایک منظر

    دور گگن کی اس نگری میں کالے بادل شور مچاتے آنکھ‌ مچولی کھیل رہے تھے اور چمن کے ویرانے میں خود رو پودے پیلے بدن میں سر کو چھپائے کانپ رہے تھے ایسے میں یہ میں نے دیکھا سرخ گلاب کا ننھا پودا ویرانے سے جھانک رہا تھا اس کی آنکھوں سے بادل کو تاک رہا تھا بادل اپنی آنکھ‌ مچولی بھول گئے ...

    مزید پڑھیے

    لفظ

    معنی کی زمیں سے اگنے والے پیڑ کی خواہش کا بیج

    مزید پڑھیے

تمام