Hari Chand Akhtar

ہری چند اختر

ممتاز صحافی اور شاعر

Prominernt journalist and poet

ہری چند اختر کی رباعی

    اونٹ کی مینگنیں

    انور صابری لائل پور کے مشاعرے میں کلام پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ میری طبیعت علیل ہے ، اس لیے میں آج صرف پانچ شعر ہی سناؤں گا ۔ ہری چند اختر نے جو مشاعرے کی نظامت کررہے تھے ‘ فرمایا: ’’حضرت،یہ تو ایسے لگے گا جیسے اونٹ مینگنیں دے رہا ہو۔‘‘ ( انورؔ صابری دیوقامت شکل ...

    مزید پڑھیے

    ردیف کا ستم

    اردو کے ایک عظیم الشان مشاعرے میں اردو کے مشہور شاعر مولانا انور صابری کے کلام پڑھنے کے باری آئی تو انہوں نے جو غزل پڑھی اس کی ردیف ’’ہے ساقی‘‘ تھی جس کا مقطع حسب ذیل تھا ۔ تری مستی بھری آنکھوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا یہ انورصابری کیوں مفت میں بدنام ہے ساقی مولانا انور صابری ...

    مزید پڑھیے

    یہ دل ہے ، یہ جگر ہے، یہ کلیجہ

    محترمہ بیگم حمیدہ سلطان صاحبہ جنرل سکریٹری انجمن ترقی اردو (دہلی) کے ہاں علی منزل میں ایک شعری نشست میں مرحوم حضرت نوح ناروی غزل سنارہے تھے ۔ ردیف تھی’ کیا کیا‘ نوح صاحب نے اپنی مخصوص تحت اللفظ طرز ادا میں جب یہ مصرعہ پڑھا: یہ دل ہے ، یہ جگر ہے، یہ کلیجہ تو پنڈت ہری چند اختر بے ...

    مزید پڑھیے

    ڈرامے پر ڈرامہ

    ڈاکٹر محمد دین تاثیرپرنسپل اسلامیہ کالج لاہور کی فرمائش پر پنڈت ہری چند اخترنے اسلامیہ کالج کے طلبا کے لئے ایک ڈرامہ لکھا تھا۔ پنڈت جی نے وہ ڈرامہ بخاری صاحب کو دکھایا۔ بخاری صاحب نے اسے اول سے آخر تک پڑھ ڈالا اور انہیں ایسا پسند آیا کہ پنڈت جی سے کہنے لگے ۔’’اخترتم یہ ڈرامہ ...

    مزید پڑھیے

    گرا ہوا ’الف‘

    پنڈت ہری چند اخترکسی مشاعرے میں غزل پڑھ رہے تھے ۔ سامعین میں سے اچانک ایک حضرت اٹھ کر ان کے مصرعہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہنے لگے۔ ’’اخترصاحب !دوسرے مصرعہ میں الف گرگیا ہے ۔‘‘ ’’تو پکڑ کر کھڑا کردیجئے۔‘‘ اخترصاحب کے اس جواب کو سن کر معترض الف کو کھڑا کرنے کی بجائے خفیف ہوکر خود ...

    مزید پڑھیے

    خدا کے دووعدے

    ایک محفل میں ایک شاعر نامدار کا ذکر آیا جو ان دنوں آل انڈیا ریڈیو پر اپنے آپ کو پوری طر ح مسلط سمجھتا تھا ۔ پنڈت ہری چند اختر فرمانے لگے ۔ صاحب، کس جاہل مطلق کا نام لے رہے ہو۔ گلزار دہلوی کہنے لگے پنڈت جی انہیں جاہل مطلق کہہ رہے ہیں آپ؟... اس پر پنڈت جی نے بڑی سنجیدگی سے فرمایا میاں ...

    مزید پڑھیے

    اتفاق کے نقصانات

    سالانہ امتحان میں مضمون کا موضوع تھا۔’’اتفاق‘‘ استاد نے طلباء کو بتا رکھا تھا کہ جب کسی چیز پر مضمون لکھنا ہو تو تین چیزوں کا خیال رکھو۔ ۱۔ تمہید، یعنی اس چیز کی وضاحت جس پر مضمون لکھنا ہو۔ ۲۔ فوائد ، پھر اس کے فائدے بیان کرو۔ ۳۔ نقصانات،اور آخر میں اس کے نقصانات تحریر ...

    مزید پڑھیے

    ازار بند، کمر بند، دل بند اور دیوبند

    علی گڑھ کے مشاعرے میں جب علامہ انور صابری دیوبندی کا نام پکارا گیا تو ہری چند اخترفرمانے لگے کہ ازار بند ، کمر بند ، دل بند تو سنا تھا ، یہ دیوبند کیا بلا ہے ۔ پھر خود ہی انور صابری صاحب کے ڈیل ڈول کو دیکھ کر کہنے لگے کہ’’ہاں سمجھ گیا دیوبند کا نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ وہاں پہ ...

    مزید پڑھیے

    پنڈت جی کی غلط اردو

    ہری چند اخترایک دن جوش صاحب سے ملنے گئے تو جاتے ہی پوچھا۔’’جناب آپ کے مزاج کیسے ہیں ؟ جوش صاحب نے فرمایا۔‘‘ پنڈت جی ، آپ تو غلط اردو بولتے ہیں۔ آپ نے یہ کیسے کہہ دیا کہ آپ کے مزاج کیسے ہیں ۔جبکہ میرا تو صرف ایک ہی مزاج ہے ، نہ کہ بہت سے مزاج۔‘‘ کچھ دن کے بعد اخترکی پھر جوش سے ...

    مزید پڑھیے

    بڑے شعر کی تعریف

    چند ادب ذوق حضرات اردو کے ایک شاعر کی مدح سرائی کررہے تھے ۔ ان میں سے ایک نے کہا:’’صاحب ان کی کیا بات ہے ۔ بہت بڑے شاعر ہیں ۔ اب توحکومت کے خرچ پر یورپ بھی ہو آئے ہیں ۔‘‘ ہری چند اخترنے یہ بات سنی تو نہایت متانت سے کہا۔’’جناب اگر کسی دوسرے ملک میں جانے ہی سے کوئی آدمی بڑا شاعر ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 2