اونٹ کی مینگنیں
انور صابری لائل پور کے مشاعرے میں کلام پڑھنے کے لئے کھڑے ہوئے تو انہوں نے کہا کہ میری طبیعت علیل ہے ، اس لیے میں آج صرف پانچ شعر ہی سناؤں گا ۔ ہری چند اختر نے جو مشاعرے کی نظامت کررہے تھے ‘ فرمایا:
’’حضرت،یہ تو ایسے لگے گا جیسے اونٹ مینگنیں دے رہا ہو۔‘‘
( انورؔ صابری دیوقامت شکل و شباہت رکھتے تھے)