بڑے شعر کی تعریف
چند ادب ذوق حضرات اردو کے ایک شاعر کی مدح سرائی کررہے تھے ۔ ان میں سے ایک نے کہا:’’صاحب ان کی کیا بات ہے ۔ بہت بڑے شاعر ہیں ۔ اب توحکومت کے خرچ پر یورپ بھی ہو آئے ہیں ۔‘‘
ہری چند اخترنے یہ بات سنی تو نہایت متانت سے کہا۔’’جناب اگر کسی دوسرے ملک میں جانے ہی سے کوئی آدمی بڑا شاعر ہوجاتا ہے تو میرے والد ملک عدم جاچکے ہیں، لیکن خدا گواہ، وہ کبھی ایک شعر تک موزوں نہیں کرسکے۔‘‘