Hari Chand Akhtar

ہری چند اختر

ممتاز صحافی اور شاعر

Prominernt journalist and poet

ہری چند اختر کی غزل

    سنا کر حال قسمت آزما کر لوٹ آئے ہیں

    سنا کر حال قسمت آزما کر لوٹ آئے ہیں انہیں کچھ اور بیگانہ بنا کر لوٹ آئے ہیں پھر اک ٹوٹا ہوا رشتہ پھر اک اجڑی ہوئی دنیا پھر اک دلچسپ افسانہ سنا کر لوٹ آئے ہیں فریب آرزو اب تو نہ دے اے مرگ مایوسی ہم امیدوں کی اک دنیا لٹا کر لوٹ آئے ہیں خدا شاہد ہے اب تو ان سا بھی کوئی نہیں ...

    مزید پڑھیے

    چاہتا ہوں انتہائے درد دل

    چاہتا ہوں انتہائے درد دل مل گئی آخر دوائے درد دل کیا ضروری تھی دوائے درد دل سن تو لیتے ماجرائے درد دل عشق کی وجہ ندامت کچھ نہ پوچھ دل ہے پہلو میں بجائے درد دل جس کو دل لینے پہ اتنا ناز ہے کاش ہوتا آشنائے درد دل یوں نہیں مٹنے کی اخترؔ یہ خلش دل کہیں آئے تو جائے درد دل

    مزید پڑھیے

    بے لوث محبت کی نظر ڈھونڈ رہا ہوں

    بے لوث محبت کی نظر ڈھونڈ رہا ہوں انجام تو ظاہر ہے مگر ڈھونڈ رہا ہوں اے دیکھنے والو مری افتاد تو دیکھو میں اپنی دعاؤں میں اثر ڈھونڈ رہا ہوں جس سجدوں کی ہے عرش بریں کو بھی تمنا ان سجدوں کے لائق کوئی در ڈھونڈ رہا ہوں خود جس نے مجھے ناز گناہوں پہ سکھایا یا رب وہی رحمت کی نظر ڈھونڈ ...

    مزید پڑھیے

    شباب آیا کسی بت پر فدا ہونے کا وقت آیا

    شباب آیا کسی بت پر فدا ہونے کا وقت آیا مری دنیا میں بندے کے خدا ہونے کا وقت آیا انہیں دیکھا تو زاہد نے کہا ایمان کی یہ ہے کہ اب انسان کو سجدہ روا ہونے کا وقت آیا خدا جانے یہ ہے اوج یقیں یا پستئ ہمت خدا سے کہہ رہا ہوں نا خدا ہونے کا وقت آیا ہمیں بھی آ پڑا ہے دوستوں سے کام کچھ ...

    مزید پڑھیے

    کسی کے حسن عالم تاب کی تنویر کے صدقے (ردیف .. ی)

    کسی کے حسن عالم تاب کی تنویر کے صدقے کسی بد بخت کی صورت بھی پہچانی نہیں جاتی مروت کی ادا پر بند آنکھیں کر کے لٹ جانا یہ نادانی سہی لیکن یہ نادانی نہیں جاتی وہاں دل لے چلا ہے پھر وہی اک بات کہنے کو کہی جاتی ہے جو اکثر مگر مانی نہیں جاتی خداوندا پھر آخر کیا تمنا ہے مرے دل کی وہ ...

    مزید پڑھیے

    فکر عقبیٰ ہے مجھے خواہش دنیا ہے مجھے

    فکر عقبیٰ ہے مجھے خواہش دنیا ہے مجھے عیش کی دھن ہے مجھے موت کا دھڑکا ہے مجھے موت کہتے ہیں جسے ضبط کی تکمیل نہ ہو کہ تنفس پہ بھی فریاد کا دھوکا ہے مجھے حسن وہ چاہیے جو عشق کا آئینہ بنے یعنی اپنے لئے اپنی ہی تمنا ہے مجھے تم نہ گھبراؤ مجھے تم سے کوئی کام نہیں اپنی خواہش ہے مجھے ...

    مزید پڑھیے

    شیخ و پنڈت دھرم اور اسلام کی باتیں کریں

    شیخ و پنڈت دھرم اور اسلام کی باتیں کریں کچھ خدا کے قہر کچھ انعام کی باتیں کریں یاس و حرمان و غم و آلام کی باتیں کریں آ دل ایذا طلب کچھ کام کی باتیں کریں یہ سنائیں پاک نغمے اولیں الہام کے وہ خدا کے آخری پیغام کی باتیں کریں ہم کھڑے سنتے رہیں اور دل میں یہ کہتے رہیں اب یہ رخصت ہوں ...

    مزید پڑھیے

    رمز آشنا ملے کئی اہل نظر ملے

    رمز آشنا ملے کئی اہل نظر ملے پھر بھی یہ جستجو رہی کوئی بشر ملے عادل بھی ہو رحیم بھی ہو کارساز بھی سب کچھ تو ہو مگر ذرا ہم سے نظر ملے انکار سجدہ ہے یہاں کس رو سیاہ کو شایان سجدہ بھی تو مگر کوئی در ملے یہ ہے کمال جہل کہ معراج آگہی ہر لمحہ جستجو ہے کچھ اپنی خبر ملے عیش گریز پا کا ...

    مزید پڑھیے

    ابھی تو یہی دیکھنا چاہتا ہوں

    ابھی تو یہی دیکھنا چاہتا ہوں نہیں چاہتا ان کو یا چاہتا ہوں وہ کہتے ہیں تم مجھ سے کیا چاہتے ہو یہی کچھ تو میں جاننا چاہتا ہوں مری نیتوں پر نظر رکھنے والو خدارا بتا دو میں کیا چاہتا ہوں نہ سمجھا کوئی جس کو وہ حرف ہوں میں غلط ہو گیا ہوں مٹا چاہتا ہوں وہ پرجوش آنسو وہ خاموش ...

    مزید پڑھیے

    صورت سے وہ بیزار ہے معلوم نہیں کیوں

    صورت سے وہ بیزار ہے معلوم نہیں کیوں دل پھر بھی طلب گار ہے معلوم نہیں کیوں ہر شخص کو بخشی گئی تمییز بد و نیک ہر شخص زیاں کار ہے معلوم نہیں کیوں اک چیز کہ سرمایۂ راحت ہے اسے لوگ کہتے ہیں کہ آزار ہے معلوم نہیں کیوں پتا بھی اگر ہلتا ہے تو اس کی رضا سے اور بندہ گنہ گار ہے معلوم نہیں ...

    مزید پڑھیے
صفحہ 1 سے 3