پنڈت جی کی غلط اردو
ہری چند اخترایک دن جوش صاحب سے ملنے گئے تو جاتے ہی پوچھا۔’’جناب آپ کے مزاج کیسے ہیں ؟ جوش صاحب نے فرمایا۔‘‘ پنڈت جی ، آپ تو غلط اردو بولتے ہیں۔ آپ نے یہ کیسے کہہ دیا کہ آپ کے مزاج کیسے ہیں ۔جبکہ میرا تو صرف ایک ہی مزاج ہے ، نہ کہ بہت سے مزاج۔‘‘
کچھ دن کے بعد اخترکی پھر جوش سے ملاقات ہوئی تو جوش صاحب نے فرمایا کہ ابھی ابھی جگن ناتھ آزادکے والد تشریف لائے تھے ۔ اس پر اختر صاحب نے فرمایا کہ کتنے؟