گرا ہوا ’الف‘
پنڈت ہری چند اخترکسی مشاعرے میں غزل پڑھ رہے تھے ۔ سامعین میں سے اچانک ایک حضرت اٹھ کر ان کے مصرعہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہنے لگے۔
’’اخترصاحب !دوسرے مصرعہ میں الف گرگیا ہے ۔‘‘
’’تو پکڑ کر کھڑا کردیجئے۔‘‘
اخترصاحب کے اس جواب کو سن کر معترض الف کو کھڑا کرنے کی بجائے خفیف ہوکر خود ہی اپنی جگہ پر بیٹھ گئے ۔