یہ دل ہے ، یہ جگر ہے، یہ کلیجہ
محترمہ بیگم حمیدہ سلطان صاحبہ جنرل سکریٹری انجمن ترقی اردو (دہلی) کے ہاں علی منزل میں ایک شعری نشست میں مرحوم حضرت نوح ناروی غزل سنارہے تھے ۔ ردیف تھی’ کیا کیا‘ نوح صاحب نے اپنی مخصوص تحت اللفظ طرز ادا میں جب یہ مصرعہ پڑھا:
یہ دل ہے ، یہ جگر ہے، یہ کلیجہ
تو پنڈت ہری چند اختر بے ساختہ کہہ اٹھے:
قصائی لایا ہے سوغات کیا کیا
سامعین تو کیا خود حضرت نوح کا ہنستے ہنستے برا حال تھا ۔