قومی زبان

دیکھ محرومی کی برکت زندہ ہوں

دیکھ محرومی کی برکت زندہ ہوں میں ترے غم کی بدولت زندہ ہوں جنتیں ہیں مردہ جسموں کے لئے یہ سزا ہے یا عنایت زندہ ہوں اس خزاں میں کانٹے تک بھی مر چکے پھر بھی کہتی ہے وہ نکہت زندہ ہوں سچ ہے دنیا نفرتوں کی ہے مگر میں یہاں بھی با محبت زندہ ہوں لکھ رکھے ہیں میں نے بھی فضل و عذاب مالک ...

مزید پڑھیے

دل لگانے ہم چلے تھے دل کے سو ٹکڑے ہوئے

دل لگانے ہم چلے تھے دل کے سو ٹکڑے ہوئے کیا کہیں اک عشق میں کار جنوں کتنے ہوئے ہم کو لگتا تھا نکل آئے ہیں سائے سے ترے لوگ لیکن پوچھتے ہیں کیا تھے تم کیسے ہوئے اب نہ کوئی آرزو ہے اور نہ وحشت ہی رہی اک گھڑی ہے اس کے کانٹوں سے ہیں بس لٹکے ہوئے ہم کو جو سننا تھا وہ بولا انہوں نے کس ...

مزید پڑھیے

رہ گزر کے ساتھ اک ہم راہ بھی تو چاہیے

رہ گزر کے ساتھ اک ہم راہ بھی تو چاہیے اور آغاز سفر کو چاہ بھی تو چاہیے ناز و انداز و ادا یہ عشق کے رہبر ہیں سب ہم کو اس طوفاں کی لیکن تھاہ بھی تو چاہیے آہ و گریہ سوگ ماتم شاعری میں کر کے نظم اپنی عیاری پہ اب کچھ واہ بھی تو چاہیے مصلحت اللہ کی کچھ ہوگی درد عشق میں ہے سکوں کی بات پر ...

مزید پڑھیے

مانگتے ہیں موت جو وہ موت جانے بھی نہیں

مانگتے ہیں موت جو وہ موت جانے بھی نہیں موت آنے سے فقط جاتی ہیں جانیں ہی نہیں سوچتی تھی تم سے مل کر زندگی کو کیا ہوا پھر خیال آیا کہ پہلے زندگی ہی تھی نہیں ایک ساگر آسماں سے ملنے کو ہے اٹھ رہا ایک دھرتی ڈوبتی ہے کچھ مگر کہتی نہیں

مزید پڑھیے

جا نہ پاؤ گے کسی صورت وہ صورت چھوڑ کر

جا نہ پاؤ گے کسی صورت وہ صورت چھوڑ کر لاکھ کوشش سے چھپائی ہے جو حسرت چھوڑ کر کچھ نہ کہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے کبھی گھٹتے رہنا زندگی بھر اک ضرورت چھوڑ کر آتی ہیں جو خوشبوئیں ان کھڑکیوں سے آج بھی عشق گزرا تھا کبھی اپنی اشارت چھوڑ کر دل کو ہونا ہے فنا رہنا ہے قائم عقل کو ہستیٔ آدم ...

مزید پڑھیے

عشق کے خوابوں میں گم اک زندگی ہوتی رہی

عشق کے خوابوں میں گم اک زندگی ہوتی رہی یعنی ہم سے پیرویٔ تیرگی ہوتی رہی نوکری پھر عاشقی یہ ہی ہیں اپنے ریگزار زندگی کی دوڑ ہی آوارگی ہوتی رہی دل ہی دل میں جانے کب تک چھیڑ خوابوں سے چلی دل ہی دل میں جانے کب تک دل لگی ہوتی رہی ایسے پیاسوں کی حکومت ہوگی دریاؤں پہ اب جن کی گگری میں ...

مزید پڑھیے

عمر سے لڑنے گئے جو خواب سارے ڈھ گئے

عمر سے لڑنے گئے جو خواب سارے ڈھ گئے ریت کے گھر سارے اک موج رواں میں بہہ گئے لمحہ لمحہ ایک تعمیر مسلسل تھی حیات آہ لیکن نیو کے لمحے ہی باہر رہ گئے ہر کسی کے اندروں میں جھانکنا ممکن نہ تھا پر ذرا پائی وہ خوشبو پھر تو تہہ در تہہ گئے موسم ہجراں میں یہ بارش یہ خوشبو یہ گھٹا کیا یہ کچھ ...

مزید پڑھیے

وہی دوراہا وہی کشمکش کدھر جائیں

وہی دوراہا وہی کشمکش کدھر جائیں جہاں کے ساتھ کہ پھر دل کی راہ پر جائیں کھلا سکیں نہ کوئی پھول ہم اگر نہ سہی چمن سے جاتے ہوئے خار کم تو کر جائیں چراغ جوش ہوائے بلاغ نے پھونکا نہ جانے عمر کے ساتھ اور کیا ہنر جائیں کیوں آنکھوں آنکھوں تلک سلسلہ رہے محدود آ ایک دوسرے کے دل میں ہم ...

مزید پڑھیے

تم کبھی میری طرح برباد ہو کر دیکھنا

تم کبھی میری طرح برباد ہو کر دیکھنا میں نے جو اک عمر دیکھا اس کو پل بھر دیکھنا آنکھ کی خاموشیوں میں کتنے طوفاں ہیں چھپے ایک موج یاد بس اور پھر وہ منظر دیکھنا ساتھ تھے تو جذبوں میں احساس شدت کچھ نہ تھا وقت رخصت دونوں کا وہ آنکھ بھر بھر دیکھنا یوں تو کچھ کمتر نہیں ہے ہر کسی کو ...

مزید پڑھیے

عشق کا مرکز ہے جو اس لڑکے کو لائے کوئی

عشق کا مرکز ہے جو اس لڑکے کو لائے کوئی کب تلک پاگل پھرے گی لڑکی بتلائے کوئی اس کے وعدے اس کی یادیں سب ہیں اس دل میں رکھے اب ہے دھڑکا اس تجوری کو نہ لے جائے کوئی اس سے ہی ہیں سارے موسم اس کا مسکانا بہار کھل کے وہ ہنس دے کبھی اور میگھ برسائے کوئی پھر تری آواز کے دھوکے میں کھڑکی تک ...

مزید پڑھیے
صفحہ 1968 سے 6203