تمہیں پسند ہے تنہا سفر زیادہ تر
تمہیں پسند ہے تنہا سفر زیادہ تر یہی رہا مرے پیش نظر زیادہ تر گماں کہ لوٹ کے آ جائیں گے کسی ساعت اسی گماں نے اجاڑے ہیں گھر زیادہ تر گریز کے کوئی لمحے بھی آ گئے ہوں گے تمہاری یاد رہی ہم سفر زیادہ تر دکھائی دیتی ہیں کب خود کو خامیاں اپنی فریب کھاتی ہے اپنی نظر زیادہ تر کہاں مقام ...