شاعری

ظلم بھی ڈھائیں گے تمہارے خیال

ظلم بھی ڈھائیں گے تمہارے خیال راس بھی آئیں گے تمہارے خیال گنگنائے گی میری تنہائی ساز بن جائیں گے تمہارے خیال میرے ہم راہ تم بھی ہو جیسے دور تک جائیں گے تمہارے خیال میرے دل کی کتاب مت پڑھنا ڈگمگا جائیں گے تمہارے خیال جب بھی کچھ کام کرنے بیٹھوں گا مجھ کو بھٹکائیں گے تمہارے ...

مزید پڑھیے

اکیلے کو بھی آتی ہے ہنسی کیا

اکیلے کو بھی آتی ہے ہنسی کیا کسی کی یاد نے کی گدگدی کیا نظر آنے لگے ہر حال میں تم ہمیں اب کیا اندھیرا روشنی کیا یہ کم کم رابطہ بھی ختم سمجھوں یہی ہے آپ کا خط آخری کیا بنے جب تک نہ سانسوں کا توازن نچاؤں انگلیوں پر بانسری کیا وکالت تیرا پیشہ ہے تو بادلؔ کرے گا جھوٹ کی بھی پیروی ...

مزید پڑھیے

تم ملے تو ہوئی عجیب سی بات

تم ملے تو ہوئی عجیب سی بات دوست کرنے لگے رقیب سی بات نیند آئے تو مخملی احساس ورنہ بستر میں ہے صلیب سی بات فلسفہ زندگی کا مت پوچھو میں کہوں گا بڑی عجیب سی بات تم یہاں دوست سے مخاطب ہو مت کرو شاعر و ادیب سی بات پوچھ مت ان کے سامنے بادلؔ میرے دل میں ہے کیا عجیب سی بات

مزید پڑھیے

بن میں رین بسیرا ہوتا

بن میں رین بسیرا ہوتا میں جاگا تو سویا ہوتا میرا ہات اور اس کا دامن کاش کسی دن ایسا ہوتا تو گدے کی رانی بنتی میں بھنگڑے کا راجا ہوتا تیرے چہرے کے درپن میں عکس مری چاہت کا ہوتا سخت سزا دینے سے پہلے سچ کیا ہے سمجھایا ہوتا گھر میں تو دفتر کی الجھن ساتھ نہ اپنے لایا ہوتا ان کے ...

مزید پڑھیے

کچھ رشتوں میں بٹ جاتا ہے

کچھ رشتوں میں بٹ جاتا ہے تیرا پیار بھی گھٹ جاتا ہے بھانپ کے چادر کی کوتاہی تن بھی میرا سمٹ جاتا ہے لوگ بھلا دیتے ہیں اس کو جو منظر سے کٹ جاتا ہے مٹی کی شہہ پا کر پودا گملے میں بھی ڈٹ جاتا ہے تم سے ملنے آ جاتا ہوں جب جی میرا اچٹ جاتا ہے طوطا بھی پنڈت کے گھر کا اک دو منتر رٹ جاتا ...

مزید پڑھیے

ان کے ادنیٰ غلام ہو کر بھی

ان کے ادنیٰ غلام ہو کر بھی ہم رہے خاص عام ہو کر بھی بے وفائی نہ کی سمندر سے موج نے بے لگام ہو کر بھی دل کی دنیا نہ کر سکے روشن آپ ماہ تمام ہو کر بھی کیسے راون کا کام کر بیٹھے نام کے آپ رام ہو کر بھی ہم نہیں تیرے پیار کے لائق قابل احترام ہو کر بھی پیار کرنے کی بھول کر بیٹھا شخص وہ ...

مزید پڑھیے

یوں دبے پاؤں یاد آتی ہے

یوں دبے پاؤں یاد آتی ہے لے کے دل کا قرار جاتی ہے میں نے پردیس جا کے دیکھ لیا تیری خوشبو وہاں بھی آتی ہے اب تو مجھ کو مری چھٹی حس بھی تیرا احساس ہی کراتی ہے میرے ہمدرد کو بھی لے ڈوبو موج غم اب کسے ڈراتی ہے جس قدر ہو سکے کما نیکی یہ برے وقت کام آتی ہے چاہے کتنی دبنگ ہو بادلؔ ناؤ ...

مزید پڑھیے

رکھیں ہر بات میں ہم صاف نیت

رکھیں ہر بات میں ہم صاف نیت گھروں میں آئے گی تب جا کے برکت عبادت ہے یقیناً یہ عبادت خدا کے بندوں سے کرنا محبت ہمارے نوجوانوں کو عطا کر خدایا جذبۂ شوق شہادت منافق دوستوں کے درمیاں ہوں مرے مالک مری کرنا حفاظت نہیں طالب کسی منصب کا شاردؔ نہ کوئی آرزوئے عز و شہرت

مزید پڑھیے

رنج نہیں کوئی بھی اگر میں ٹوٹا ہوں (ردیف .. ے)

رنج نہیں کوئی بھی اگر میں ٹوٹا ہوں بیوی بچے بھائی بہن میں بکھرا ہوں اندر اندر ٹوٹ رہا تھا روز وہ شخص کوئی پوچھے تو کہتا تھا اچھا ہوں رندوں سے بھی رسم و راہ رہی اپنی اہل ورع کی صحبت میں بھی رہتا ہوں سچ مچ بے بس ہیں یا بے حس ہیں ہم سب تم بھی سوچو میں بھی سوچا کرتا ہوں شاردؔ ایسی ...

مزید پڑھیے

خوشی کے موقعے پر ان کی کمی اچھی نہیں لگتی

خوشی کے موقعے پر ان کی کمی اچھی نہیں لگتی عزیزوں کے بنا کوئی خوشی اچھی نہیں لگتی عداوت دشمنی نفرت حسد انساں کی فطرت ہے مگر شدت کسی بھی بات کی اچھی نہیں لگتی کسی کے واسطے جب بد گمانی دل میں آ جائے تو اچھی بات بھی اس کی کبھی اچھی نہیں لگتی سلیم الطبع فطرت دی ہے قدرت نے جنہیں ان ...

مزید پڑھیے
صفحہ 5418 سے 5858