رکھیں ہر بات میں ہم صاف نیت

رکھیں ہر بات میں ہم صاف نیت
گھروں میں آئے گی تب جا کے برکت


عبادت ہے یقیناً یہ عبادت
خدا کے بندوں سے کرنا محبت


ہمارے نوجوانوں کو عطا کر
خدایا جذبۂ شوق شہادت


منافق دوستوں کے درمیاں ہوں
مرے مالک مری کرنا حفاظت


نہیں طالب کسی منصب کا شاردؔ
نہ کوئی آرزوئے عز و شہرت