بن میں رین بسیرا ہوتا
بن میں رین بسیرا ہوتا
میں جاگا تو سویا ہوتا
میرا ہات اور اس کا دامن
کاش کسی دن ایسا ہوتا
تو گدے کی رانی بنتی
میں بھنگڑے کا راجا ہوتا
تیرے چہرے کے درپن میں
عکس مری چاہت کا ہوتا
سخت سزا دینے سے پہلے
سچ کیا ہے سمجھایا ہوتا
گھر میں تو دفتر کی الجھن
ساتھ نہ اپنے لایا ہوتا
ان کے سات کبھی تو بادلؔ
اک تھالی میں کھایا ہوتا