شاعری

شاعر

شاعر کو اگر آپ کبھی ڈھونڈھنا چاہیں وہ پچھلے پہر فکر کی دلدل میں ملے گا اور صبح کو آئینہ لئے سامنے اپنے اشعار تغزل کے ریہرسل میں ملے گا دن کو وہ جگر گوشۂ بیکاری و افلاس بستر پہ خیالات کے جنگل میں ملے گا اور شام کو حلقے میں مریدان سخن کے بیٹھا ہوا رحمانیہ ہوٹل میں ملے گا اور شب کو سر ...

مزید پڑھیے

دل بدلی

چلتے چلتے دفعتاً پٹری بدلنے کا چلن تھا سیاست کے قلابازوں کا یک مشہور فن فائدہ ہوتا تھا وقتی طور پر اس کھیل میں گو سکا حضرات کہتے تھے اسے بازار پن اہل شعرستان نے بھی اب اسے اپنا لیا کار آمد دیکھ کر یہ نسخۂ آہن شکن ہو رہا ہے اس قدر مقبول یہ نسخہ کہ اب دل بدلتے رہتے ہیں دن رات ارباب ...

مزید پڑھیے

میری گڑیا

ڈاکٹر دیکھو میری گڑیا دے دو اس کو دوا کی پڑیا ہنستی ہے نہ روتی ہے ہر دم یہ تو سوتی ہے دانا پانی کچھ نہ کھائے چاہوں بھی تو چل نہ پائے کمزوری ہے یا بیماری ایسی کیوں ہے یہ بیچاری کوئی انجکشن دے دو ایسا کام کرے یہ میرے جیسا

مزید پڑھیے

تم اور میں

حیات و موت تمہیں سے ہے میری وابستہ کسی کے عشق و محبت کے آسرا تم ہو غریق سیل محبت مجھے کیا جس نے سفینۂ دل مضطر کے ناخدا تم ہو نگہ کو دعوت نظارہ دے کے چھپ جانا شریک برق کی اک شرمگیں ادا تم ہو مریض عشق کے صد چاک قلب بسمل کی امید و بیم میں ڈوبی ہوئی دعا میں ہوں لٹا کے راہ محبت میں ...

مزید پڑھیے

اردو زبان بولو

اے میرے پیارے بچو اے میرے اچھے بچو اردو زبان بولو اردو زبان بولو اردو زبان ایسی جو بولنا سکھائے منہ میں سبھی کے وہ تو رس گھولنا سکھائے اس کے حروف موتی الفاظ پھول جیسے ذہنوں میں سب کے خوشبو کو چھوڑنا سکھائے چاہو اگر سلیقہ اردو زبان سیکھو اردو زبان بولو اردو زبان بولو اردو کے شعر ...

مزید پڑھیے

بچے کا خواب

اک بچے نے خواب یہ دیکھا شہر زمیں پر ہے اک ایسا سب انساں ہیں جہاں برابر چھوٹا ہے کوئی اور نا ہے برتر مل جل کر ہیں سب ہی رہتے ہمدردی آپس میں رکھتے کالا بھونڈا کوئی نہیں ہے صورت سے ہر کوئی حسیں ہے بچے بھی ہیں سب ہی پیارے مل کر پڑھنے جاتے سارے نہیں ہے لڑتا کوئی کسی سے مل کر رہتے ساتھ ...

مزید پڑھیے

بندر

جب گھر میں آ جاتا بندر کتنے روپ دکھاتا بندر چیزیں توڑے کپڑے پھاڑے اودھم خوب مچاتا بندر بچے رہتے سہمے سہمے ان کو خوب ڈراتا بندر چھین کے سب لے جاتا چیزیں دکھا دکھا کر کھاتا بندر ڈنڈا لے کر ماریں اس کو پھر تو دوڑ لگاتا بندر

مزید پڑھیے

اچھا بچہ

صبح سویرے ٹائم پر ہی آ جاتا ہوں میں اسکول ہر دن اپنا کام ہوں کرتا کبھی نہ کرتا اس میں بھول سب بچوں سے پیار ہوں کرتا یہ ہے میرا ایک اصول اچھا بچہ کہتے مجھ کو میں ہوں سب کی آنکھ کا پھول

مزید پڑھیے

میری سائیکل

حامد شاکر اور مائیکل دیکھو میری چھوٹی سائیکل پیڈل مارو اڑ جاتی ہے ہینڈل موڑو مڑ جاتی ہے بریک دباؤ تو رکتی ہے بریک نہ دو تو لڑ جاتی ہے اک ننھی سی گھنٹی بھی ہے چپ رہتی ہے بجتی بھی ہے سائیکل ہے یہ کتنی پیاری دیتی ہے یہ خوب سواری

مزید پڑھیے

بچہ

ننھا منا بچہ ہوں میں لیکن بالکل سچا ہوں میں پڑھنا مجھ کو کم ہے بھاتا کھیل میں لیکن پکا ہوں میں میڈم کہتیں تم ہو گندے ممی کہتیں اچھا ہوں میں بھیا باجی سب سے لڑتا نہیں کسی سے ڈرتا ہوں میں چھوڑوں گا اب ساری شرارت توبہ ان سے کرتا ہوں میں

مزید پڑھیے
صفحہ 272 سے 960