میری سائیکل رضاء الرحمن عاکف سنبھلی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں حامد شاکر اور مائیکل دیکھو میری چھوٹی سائیکل پیڈل مارو اڑ جاتی ہے ہینڈل موڑو مڑ جاتی ہے بریک دباؤ تو رکتی ہے بریک نہ دو تو لڑ جاتی ہے اک ننھی سی گھنٹی بھی ہے چپ رہتی ہے بجتی بھی ہے سائیکل ہے یہ کتنی پیاری دیتی ہے یہ خوب سواری