بچہ

ننھا منا بچہ ہوں میں
لیکن بالکل سچا ہوں میں
پڑھنا مجھ کو کم ہے بھاتا
کھیل میں لیکن پکا ہوں میں
میڈم کہتیں تم ہو گندے
ممی کہتیں اچھا ہوں میں
بھیا باجی سب سے لڑتا
نہیں کسی سے ڈرتا ہوں میں
چھوڑوں گا اب ساری شرارت
توبہ ان سے کرتا ہوں میں