انٹلکچوئل
تھا حسن اتفاق کہ ٹی کورنر میں کل قسمت سے میری مل گئے اک انٹلکچوئل بیٹھے ہوئے تھے زاویۂ قائمہ بنے جیسے محاذ پر ہو کوئی فیلڈ مارشل رکھا تھا پورٹ فولیو بیگ ایک میز پر اور اس سے متصل تھیں کتابیں ڈبل ڈبل موٹی سی میگزین بھی تھی اک دھری ہوئی جس کے سر ورق پہ تھے سر جون مائیکل یوں عالم ...