اچھا بچہ

صبح سویرے ٹائم پر ہی
آ جاتا ہوں میں اسکول
ہر دن اپنا کام ہوں کرتا
کبھی نہ کرتا اس میں بھول
سب بچوں سے پیار ہوں کرتا
یہ ہے میرا ایک اصول
اچھا بچہ کہتے مجھ کو
میں ہوں سب کی آنکھ کا پھول