میری گڑیا

ڈاکٹر دیکھو میری گڑیا
دے دو اس کو دوا کی پڑیا
ہنستی ہے نہ روتی ہے
ہر دم یہ تو سوتی ہے
دانا پانی کچھ نہ کھائے
چاہوں بھی تو چل نہ پائے
کمزوری ہے یا بیماری
ایسی کیوں ہے یہ بیچاری
کوئی انجکشن دے دو ایسا
کام کرے یہ میرے جیسا