جب لال پری
جب بھی آتی لال پری خوشیاں لاتی لال پری رنگ برنگے سپنے دے کر دل بہلاتی لال پری صبح سویرے پیار سے آ کر مجھے اٹھاتی لال پری لڈو پیڑے بالوشاہی خوب کھلاتی لال پری جب بھولوں میں اپنا سبق یاد کراتی لال پری پنکھ پہ اپنے مجھے بٹھا کر سیر کراتی لال پری