بندر رضاء الرحمن عاکف سنبھلی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں جب گھر میں آ جاتا بندر کتنے روپ دکھاتا بندر چیزیں توڑے کپڑے پھاڑے اودھم خوب مچاتا بندر بچے رہتے سہمے سہمے ان کو خوب ڈراتا بندر چھین کے سب لے جاتا چیزیں دکھا دکھا کر کھاتا بندر ڈنڈا لے کر ماریں اس کو پھر تو دوڑ لگاتا بندر