شاعری

من میں خوشبو

کان میں بالا اور گلے میں ایک اچھوتی زرد بسنتی مالا نینن میں اک جوت انوکھی میں ہوں سجنی اپنے پیا کی (۲) وہ تو میرا اک اک آنسو پیار سے پونچھا کرتا ہے بنسی گیت سناتا ہے ہاتھ پکڑ کے میرا وہ تو بادل بادل پھرتا ہے تم تو مجھ سے ہر دم ہر پل ملنے سے کتراتے ہو بات ادھوری سنتے ہو خود میں الجھے ...

مزید پڑھیے

دشمن کے لئے دعا

خدائے برتر ہماری چیخیں ہمارے سینوں میں جم گئی ہیں تمام ساتھی تمام گھائل ہمارے قاتل بنے ہوئے ہیں کبھی تو ان کے تمام چھالے ہمارے خوں کو جلا رہے ہیں کبھی یہ سارے علیل انساں گریز و طنز و جفا کے آرے چلا رہے ہیں جواب کیا دیں خدائے برتر انہیں شفا دے کہ ہم وہ اپنے تمام رنگوں کی ...

مزید پڑھیے

آنسو

میں کانپتا آنسو ہوں بس یہ میری ہستی ہے پل بھر کے لئے میری پلکوں پہ بسیرا ہے اب یہ تری مرضی ہے مٹی میں ملا دے یا آنکھوں میں جگہ دے دے

مزید پڑھیے

گھٹن

دور تک فضاؤں میں جب گھٹن کا پہرہ ہو زرد رو بگولے ہوں منجمد سا دریا ہو پیڑ سوکھے سوکھے ہوں پھول لو میں جلتے ہوں سب مکان ویراں ہوں شہر سونا سونا ہو جب بھی ایسا موسم ہو مجھ کو یاد کر لینا کھلکھلاتے ساون کا کچھ خیال کر لینا

مزید پڑھیے

مجھ کو آواز دے

سونا سونا ہے گھر بے اثر بام و در یوں نہ ہوگی بسر مجھ کو آواز دے روح گھبرائی ہے تیرگی چھائی ہے اے دمکتی سحر مجھ کو آواز دے اشک بہنے لگے زخم کھلنے لگے اے مرے چارہ گر مجھ کو آواز دے زندگی کچھ نہیں روشنی کچھ نہیں بن ترے ہم سفر مجھ کو آواز دے آرزو کے لئے جستجو کے لئے ہر نئے موڑ پر مجھ کو ...

مزید پڑھیے

ایک نظم

طویل برسوں کے بعد دیکھا وہ پیارا مشفق حسین چہرہ کہ جس نے مجھ کو وہ روشنی دی کہ جس سے میں نے بہت سے ٹوٹے دلوں کو جوڑا وہ روشنی کا حسین چہرہ ابھرتی شاموں کے ساتھ ابھرا مجھے نیا گیت دے گیا ہے نیا سویرا

مزید پڑھیے

دعا

اے خدا مجھ کو وہ حوصلہ دے کہ میں اس سفر کو جو سب میں جدا اور سب سے چھپا لمحہ لمحہ رواں ہے مری ذات میں اب رقم کر سکوں ان سبھوں کو جو ہم راہ چلتے رہے اور غافل رہے ان کو وہ حوصلہ دے کہ وہ مجھ سے مل کے مرا سامنا کر سکیں مجھ کو پا کے ہزاروں برس جی سکیں

مزید پڑھیے

جواب

جو کچھ بھی ہیں جیسے بھی ہیں میرے دکھ تو میرے دکھ ہیں میں کیوں تم کو داغ دکھاؤں میں کیوں تم سے مرہم چاہوں میں کیوں اپنی بات گنواؤں بول اٹھوں بھی تو کیا ہوگا جان سکو گے پل میں کیا کیا ہستی اتنی آساں کب ہے مانو کہنا مجھ سے میرے دکھ مت پوچھو

مزید پڑھیے

بے گھری

جاتے کیوں نہیں ہو یہ گھر میرا نہیں ہے جو تم اندر آنا چاہتے ہو میں گھر میں رہ کر بھی بے گھر ہوں اور تم کو یقیں نہیں آتا بار بار منع کرنے کے باوجود نہیں جانا چاہتے ہو اور مجھے اس بے گھری میں بے گھر کر دینا چاہتے ہو

مزید پڑھیے

شفاف رنگ

شام کی آہٹ جب آنے لگ جائے سابقہ لباس اتار دینے کے عمل کو میزان نظر پر رکھ لینا چاہیئے تاکہ وہ میلا لباس شام کا ہی حصہ نہ بن جائے ہمیں اجلے لباس کی فکر کرنی چاہیئے سفید اجلا شفاف رنگ طاہرہ لباس کا ہی حصہ ہے اور ہم اس صبح یافتہ لباس کے پہننے کے اہل ثابت ہو گئے تو نجات ہی نجات ہے صفات ...

مزید پڑھیے
صفحہ 237 سے 960