جواب
جو کچھ بھی ہیں جیسے بھی ہیں
میرے دکھ تو میرے دکھ ہیں
میں کیوں تم کو داغ دکھاؤں
میں کیوں تم سے مرہم چاہوں
میں کیوں اپنی بات گنواؤں
بول اٹھوں بھی تو کیا ہوگا
جان سکو گے پل میں کیا کیا
ہستی اتنی آساں کب ہے
مانو کہنا
مجھ سے میرے دکھ مت پوچھو