آنسو

میں کانپتا آنسو ہوں
بس یہ میری ہستی ہے
پل بھر کے لئے میری
پلکوں پہ بسیرا ہے
اب یہ تری مرضی ہے
مٹی میں ملا دے یا
آنکھوں میں جگہ دے دے