من میں خوشبو

کان میں بالا
اور گلے میں
ایک اچھوتی زرد بسنتی مالا
نینن میں اک جوت انوکھی
میں ہوں سجنی اپنے پیا کی
(۲)
وہ تو میرا اک اک آنسو پیار سے
پونچھا کرتا ہے
بنسی گیت سناتا ہے
ہاتھ پکڑ کے میرا وہ تو
بادل بادل پھرتا ہے
تم تو مجھ سے ہر دم ہر پل ملنے
سے کتراتے ہو
بات ادھوری سنتے ہو
خود میں الجھے رہتے ہو
میرا پیتم ایسا کب ہے
جیسے تم ہو