ویڈیو گیم
بٹن آغاز کا دبتے ہی میں نے راستوں میں جا بہ جا بکھری ہوئی قوت ہر اک انداز سے خود میں انڈیلی تھی کتابیں اور سکھیاں خواب اور منظر صحیفوں کے سنہرے حرف سب جھولی میں ڈالے تھے خبر تھی جس مہم جوئی پہ نکلی ہوں یہاں چلنا مسلسل راہ دلدل اور توانائی مرا واحد حوالہ ہے بڑی مدت ہوئی چلتے ہوئے ...