دعا

اے خدا مجھ کو وہ حوصلہ دے کہ میں
اس سفر کو
جو سب میں جدا
اور سب سے چھپا
لمحہ لمحہ رواں ہے مری ذات میں
اب رقم کر سکوں
ان سبھوں کو
جو ہم راہ چلتے رہے
اور غافل رہے
ان کو وہ حوصلہ دے کہ وہ
مجھ سے مل کے
مرا سامنا کر سکیں
مجھ کو پا کے
ہزاروں برس جی سکیں